قومی زبان

کیوں نہ ہم یاد کسی کو سحر و شام کریں

کیوں نہ ہم یاد کسی کو سحر و شام کریں ہو نہ اتنا بھی محبت میں تو کیا کام کریں ہائے تربت پہ مری ناز سے کہنا ان کا آپ لیٹے ہوئے اب حشر تک آرام کریں اس زمانے میں ترے بادیہ پیما بھی عجب جم کے بیٹھیں جو کہیں مثل نگیں نام کریں کعبہ و دیر کا مٹ جائے جہاں سے جھگڑا جلوۂ حسن حقیقت وہ اگر عام ...

مزید پڑھیے

کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی میں نے

کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی میں نے ہر ایک سانس کو سمجھا ہے آخری میں نے سمجھ گیا وہیں راز وصال جب دیکھا حباب تیرا مآل شکستگی میں نے کرشمۂ مئے توحید اے تعال اللہ سرور ہے مرے ساقی کو اور پی میں نے لگا کے ان کی محبت میں جان کی بازی تمام دولت کونین جیت لی میں نے کسی کا راز سمجھتا ...

مزید پڑھیے

دل چھوڑ کے ہر راہ گزر ڈھونڈھ رہا ہوں

دل چھوڑ کے ہر راہ گزر ڈھونڈھ رہا ہوں بیٹھے ہیں کہاں وہ میں کدھر ڈھونڈھ رہا ہوں وہ پیش نظر ہیں تو نظر کیوں نہیں آتے کیا میرا قصور اس میں اگر ڈھونڈھ رہا ہوں باریک نگاری کی تمنا تو ہے لیکن ملتا نہیں مضمون کمر ڈھونڈھ رہا ہوں پھونکوں‌ گا نشیمن کی طرح اپنے اسے بھی اس واسطے صیاد کا ...

مزید پڑھیے

دل ان کی یاد سے جو بہلتا چلا گیا

دل ان کی یاد سے جو بہلتا چلا گیا غم آپ اپنی آگ میں جلتا چلا گیا تو لا مکاں ہے تو مری منزل بھی بے نشاں تیرے لئے چلا تو میں چلتا چلا گیا کانٹے جہاں جہاں پہ ملے راہ عشق میں دامن بچا بچا کے نکلتا چلا گیا ناکامیوں سے کم نہ ہوا حوصلہ مرا ٹھوکر لگی تو اور سنبھلتا چلا گیا موجوں کے رخ کو ...

مزید پڑھیے

بہت روشن ہم اپنا نیر تقدیر دیکھیں گے

بہت روشن ہم اپنا نیر تقدیر دیکھیں گے جب آغوش تصور میں تری تصویر دیکھیں گے حریم دل کے گرداگرد وہ تنویر دیکھیں گے جلال مہر انور کو بھی بے توقیر دیکھیں گے نگاہ دل سے جس دن اسوۂ شبیر دیکھیں گے خلیل اللہ اپنے خواب کی تعبیر دیکھیں گے جنون عشق کے الزام میں اے خوش نوا قمری گلے میں تو ...

مزید پڑھیے

تلخئ غم کا جو ہے مکمل جواب لا

تلخئ غم کا جو ہے مکمل جواب لا یعنی شراب لا مرے ساقی شراب لا مٹ جائیں جس سے گردش دوراں کی تلخیاں وہ جام خوش گوار ملا کر گلاب لا وہ مے کہ جس سے ہر غم و اندوہ و یاس کا ہو جائے حشر تک کے لیے سد باب لا پی کس قدر پیوں گا ابھی کس قدر نہ پوچھ دے پہلے اس کا بعد کو لینا حساب لا کالی گھٹا کی ...

مزید پڑھیے

پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا

پریشاں کرنے والوں کو پریشاں کون دیکھے گا ہمارے بعد یہ رنگ گلستاں کون دیکھے گا بجز میرے یہ دلچسپی کا ساماں کون دیکھے گا جلا کر دل کے داغوں کو چراغاں کون دیکھے گا کسے گلشن سے اتنا عشق ہے میری طرح گلچیں قفس میں رکھ کے تصویر گلستاں کون دیکھے گا اسے رنگیں اسے صد چاک ہونا چاہئے ...

مزید پڑھیے

میرؔ کی سادگی بیان میں رکھ

میرؔ کی سادگی بیان میں رکھ داغؔ کی دل کشی زبان میں رکھ دوسروں کو بھی روشنی پہنچے یوں دیا گھر کے درمیان میں رکھ امن اور صلح و آشتی کیا ہے یہ سوالات امتحان میں رکھ اپنے پرکھوں کے کارناموں کے کچھ حوالے بھی داستان میں رکھ نیکیاں اب نہ ڈال دریا میں ہم فقیروں کی بات دھیان میں ...

مزید پڑھیے

سرائے شر میں رہنا پڑ رہا ہے

سرائے شر میں رہنا پڑ رہا ہے قضا کے ڈر میں رہنا پڑ رہا ہے ہے میرے قتل کے درپئے خموشی صدا کے در میں رہنا پڑ رہا ہے میں خود کو دوسروں میں دیکھتا ہوں سو چشم تر میں رہنا پڑ رہا ہے خیال و خواب ہیں جس کے معاون اسے بستر میں رہنا پڑ رہا ہے میں ہوں جس کا دل و جاں سے مخالف اسی لشکر میں رہنا ...

مزید پڑھیے

جب اس کو سوچ کے دیکھا تو یہ کمال ہوا

جب اس کو سوچ کے دیکھا تو یہ کمال ہوا مری لغت کا ہر اک لفظ بے مثال ہوا وہ شہر خواب سے گزرا تو دفعتاً مجھ کو حقیقتوں کے بدلنے کا احتمال ہوا نمود ذات کو پہلے ہی روشنی کم تھی بڑھے جو سائے تو کچھ اور بھی ملال ہوا تھما نہ گرنے سنبھلنے کا سلسلہ یوں ہی میں اپنی خاک سے اٹھا تو لا زوال ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1756 سے 6203