سب کو رسوا باری باری کیا کرو
سب کو رسوا باری باری کیا کرو ہر موسم میں فتوے جاری کیا کرو راتوں کا نیندوں سے رشتہ ٹوٹ چکا اپنے گھر کی پہرے داری کیا کرو قطرہ قطرہ شبنم گن کر کیا ہوگا دریاؤں کی دعوے داری کیا کرو روز قصیدے لکھو گونگے بہروں کے فرصت ہو تو یہ بے گاری کیا کرو شب بھر آنے والے دن کے خواب بنو دن بھر ...