چاند کی بڑھیا
سنا ہے چاند ہے سونے کا انڈا سنا ہے چاند کا موسم ہے ٹھنڈا سنا ہے چاند میں ہیں خاک پتھر سنا ہے چاند میں ہیں لعل و گوہر مگر وہ چاند کی بڑھیا کہاں ہے سنا ہے چاند کے لب سرخ سنہرے سنا ہے چاند میں ہیں غار گہرے سنا ہے چاند میں چاندی کے دریا بہت سندر بہت انمول بڑھیا مگر وہ چاند کی بڑھیا کہاں ...