جنوں کا راز محبت کا بھید پا نہ سکی
جنوں کا راز محبت کا بھید پا نہ سکی ہمارا ساتھ یہ دنیا مگر نبھا نہ سکی بکھر گیا ہوں فضاؤں میں بوئے گل کی طرح مرے وجود میں وسعت مری سما نہ سکی ہر اک قدم پہ صلیب آشنا ملے مجھ کو یہ کائنات وفاؤں کا بار اٹھا نہ سکی پٹک کے رہ گئی سر اپنا رہ گزاروں سے مری صدا دل کہسار میں سما نہ ...