قومی زبان

اداس اداس تھے ہم اس کو اک زمانہ ہوا

اداس اداس تھے ہم اس کو اک زمانہ ہوا غزل کا آئنہ دیکھا تو مسکرانا ہوا نہ جانے کتنے ہی خبروں نے خودکشی کر لی چلو کہ آج کا اخبار بھی پرانا ہوا پھر آج بیتے ہوئے موسموں کی یاد آئی پھر آج رینگتے لمحوں سے دوستانہ ہوا یہ بند کمرے کی تنہائیوں کا غل تھا کہ پھر ہمارے وہم پر اک وار قاتلانہ ...

مزید پڑھیے

صبا گلوں کی ہر اک پنکھڑی سنوارتی ہے

صبا گلوں کی ہر اک پنکھڑی سنوارتی ہے عجیب ڈھنگ سے یہ آرتی اتارتی ہے افق پہ پھر ابھر آئے ہیں تیرگی کے نشیب امید جیتی ہوئی دل کی بازی ہارتی ہے لہک کے گزری ہے کچھ یوں مراد کی خوشبو کہ روح پھر دل حساس کو پکارتی ہے خموش شہر کی سنسان سرد راتوں میں تمہاری یاد مرے ساتھ شب گزارتی ...

مزید پڑھیے

ہر ایک جسم پہ بس ایک ہی سے گہنے لگے

ہر ایک جسم پہ بس ایک ہی سے گہنے لگے ہمیں تو لوگ تمہارا ہی روپ پہنے لگے بس ایک لو سی نظر آئی تھی پھر اس کے بعد بجھے چراغ سیہ پانیوں پہ بہنے لگے اسے بھی حادثہ کہیے کہ خشک دریا پر پڑی جو دھوپ تو پتھر پگھل کے بہنے لگے رتوں نے کروٹیں بدلیں تو ہم نے بھی اک بار پھر اپنے گھر کو سجایا اور ...

مزید پڑھیے

دام پھیلائے ہوئے حرص و ہوا ہیں کتنے

دام پھیلائے ہوئے حرص و ہوا ہیں کتنے ایک بندہ ہے مگر اس کے خدا ہیں کتنے ایک اک ذرے میں پوشیدہ ہیں کتنے خورشید ایک اک قطرے میں طوفان بپا ہیں کتنے چند ہنستے ہوئے پھولوں کا چمن نام نہیں غور سے دیکھ کہ پامال صبا ہیں کتنے ان سے ناکردہ جفاؤں کا کیا تھا اصرار اتنی ہی بات پہ وہ ہم سے خفا ...

مزید پڑھیے

کیا لکھوں

اکثر لکھتے ہوئے آتا ہے دل میں یہ سوال کیا لکھوں اوس اجلے سویرے کو جو لاتا ہے اپنے ساتھ ڈھیروں امیدیں یا لکھوں رات کے اس اندھیرے کو جو دے جاتا ہے آنکھوں میں ہزاروں سپنے کیا لکھوں ان مہکتی ہواؤں کو جو ہر پل احساس دلاتی ہیں کہ زندہ ہو تم یا لکھوں ان ان گنت دعاؤں کو جن میں ہوں میں صرف ...

مزید پڑھیے

کبھی کبھی

کبھی کبھی لگتا ہے جیسے زندگی کان میں آ کر کہہ رہی ہو یار میرے ساتھ کر کیا رہے ہو ویسے سچ میں ہمیں کرنا کیا تھا اور ہم کر کیا رہیں ہیں ہمیں بننا کیا تھا اور ہم بن کیا گئے ہیں رونا چاہیں تو کھل کر روتے نہیں ہیں ہنسنا چاہیں تو کھل کر ہنستے نہیں ہیں خوابوں میں یوں بہتے ہیں اکثر حقیقت ...

مزید پڑھیے

خواہش

خواہشیں کم نہیں ہوں گی جو تم چاہو تو آزما لو سانسیں تھمتی نہیں ہیں خوابوں کی چاہے جہاں بھی دفنا لو میں تجھ میں تجھ سا ہی ہوں کہیں ذرا ڈھونڈھو ذرا جانو پھر تم فیصلہ لینا کہ چھوڑو گے یا اپنا لو کہو گے کچھ نہ تم ہم سے چلو اس بات کو مانا پر خود سے تو نہ یوں روٹھو یا سیکھو بھی ...

مزید پڑھیے

خواب

کتنے خوب صورت ہوتے ہیں نا اور تھوڑے سرپھرے بھی یہ چلنا نہیں چاہتے بس اڑنا چاہتے ہیں بھرنا چاہتے ہیں ایک ایسی اڑان جہاں زمین کی حقیقت ہو اور آسماں کے پار کی کلپنا بھی جہاں وقت سا ٹھہرنا ہو اور خوشبو سا بکھرنا بھی یہ سجنا چاہتے ہیں سنورنا چاہتے ہیں خود میں بھرتے ہیں رنگ لے کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1593 سے 6203