قومی زبان

اے زمانے تری رفتار سے ڈر لگتا ہے

اے زمانے تری رفتار سے ڈر لگتا ہے اب تری دوستی سے پیار سے ڈر لگتا ہے کن ہواؤں کا اثر تجھ پے ہوا جاتا ہے تیرے بدلے ہوئے کردار سے ڈر لگتا ہے دیکھ سکتہ نہیں ناکام تجھے دنیا میں جیت سے اپنی تری ہار سے ڈر لگتا ہے دل کو آتا نہیں اظہار محبت کرنا اور مجھ کو تیرے انکار سے ڈر لگتا ہے زیست ...

مزید پڑھیے

وہ چلمن سے بجلی گرانا تمہارا

وہ چلمن سے بجلی گرانا تمہارا مجھے یاد ہے مسکرانا تمہارا وہ جانا پلٹ کر نہ آنا تمہارا نہ بھولے گا یہ دل بہانہ تمہارا عیاں ہو گیا راز دل اہل دل پر وہ شرما کے نظریں جھکانا تمہارا بنا دو کہ چاہے مٹا دو کسی کو خدائی تمہاری زمانہ تمہارا کماں سے نکل جو مرے دل میں آیا وہ تیر نظر کا ...

مزید پڑھیے

موم پگھلاتا رہا تیرا خیال

کیا سلگتی رات ہے میرے ندیم آتشیں شورش زدہ تیرے خیال تو کہ کوسوں دور مجھ سے پر یقین تو یہیں پاس میرے ہے کہیں رنگ ہے کہ نور کی برسات ہے چاندنی اور پیار کی کومل صدا تیرے سانسوں کی مہک پھیلی ہوئی کتنی گڈمڈ ہو گئی ہیں دھڑکنیں لاکھ میں نے باندھ کے رکھا بدن تیری نظروں سے جو پگھلا موم ...

مزید پڑھیے

دیکھا ہے رقص شعلہ گل و لالہ زار نے

دیکھا ہے رقص شعلہ گل و لالہ زار نے خود آشیاں کو آگ لگا دی بہار نے سینے میں اب کہیں بھی خزاں کا نشاں نہیں یوں گل کھلا دئے ہیں دل داغ دار نے میں کر چکا تھا ضبط غم عشق کو مگر لوٹا مرا سکون دل بے قرار نے آنکھوں میں دم رکا ہے لبوں پر ہے تیرا نام زندہ فقط رکھا ہے ترے انتظار نے دہرا دیا ...

مزید پڑھیے

کوئی پوچھے نہ ہم سے کیا ہوا دل

کوئی پوچھے نہ ہم سے کیا ہوا دل ہوا کیا لٹ گیا دل مٹ گیا دل یہ کہہ کر دے دیا مجھ کو مرا دل ہمیں کوسے گا دے گا بد دعا دل مزا دے جائے گی مجھ کو تری آنکھ مزا دے جائے گا تجھ کو مرا دل چمن میں جو کھلا گل میں یہ سمجھا کہ ہے میرا یہ مرجھایا ہوا دل اٹھے گا لطف صحبت کا ابھی تو نئے تم ہو نئے ...

مزید پڑھیے

دنیا سے الگ ہم نے میخانے کا در دیکھا

دنیا سے الگ ہم نے میخانے کا در دیکھا میخانے کا در دیکھا اللہ کا گھر دیکھا گوشے سے نشیمن کے آہوں کا اثر دیکھا صیاد کا گھر جلتے بے برق و شرر دیکھا دونوں کے مزے لوٹے دونوں کا اثر دیکھا اللہ کا گھر دیکھا میخانے کا در دیکھا یوں حشر میں سیریں کیں فردوس و جہنم کی کچھ دیر ادھر دیکھا ...

مزید پڑھیے

کیا ہوئی میری جوانی جوش پر آئی ہوئی

کیا ہوئی میری جوانی جوش پر آئی ہوئی ہائے وہ نازک گلابی میری چھلکائی ہوئی جلوہ گہ میں آج یہ کس کی تماشائی ہوئی طور سے ہم لے کے آئے آنکھ پتھرائی ہوئی حشر میں فتنوں سے اچھی بزم آرائی ہوئی آ کے دنیا خود تماشا خود تماشائی ہوئی یہ بھی شامت تھی مرے اعمال کی لائی ہوئی سب سے پہلے حشر کے ...

مزید پڑھیے

وہ گل بدن ہے سراپا گلاب جیسا ہے

وہ گل بدن ہے سراپا گلاب جیسا ہے جہان حسن میں وہ آفتاب جیسا ہے ہزاروں رنگ سمیٹے ہوئے ہے آنکھوں میں وہ شاعری کی مکمل کتاب جیسا ہے سنوار دیتا ہے وہ ساری مشکلیں میری ہر اک سوال ہی اس کا جواب جیسا ہے وہ رو بہ رو ہو تو بس دیکھتے رہو اس کو کہ اس کو دیکھنا کار ثواب جیسا ہے زمانہ کچھ ...

مزید پڑھیے

زخم دل ہو اگر ہرا رکھنا

زخم دل ہو اگر ہرا رکھنا حسن والوں سے فاصلہ رکھنا دوستی پیار میں بدل جائے ملنے جلنے کا سلسلہ رکھنا زندگی کی دعائیں یوں دینا زہر کے ساتھ ہی دوا رکھنا دور جانا ہے تو چلے جاؤ لوٹ آنے کا راستہ رکھنا جیت جانے کا شوق ہے تم کو ہارنے کا بھی حوصلہ رکھنا راستہ جو بھی اختیار کرو اپنی ...

مزید پڑھیے

در کھلا صبح کو پو پھٹتے ہی مے خانے کا

در کھلا صبح کو پو پھٹتے ہی مے خانے کا عکس سورج ہے چھلکتے ہوئے پیمانے کا حسن موجوں کا چھلکنا بھرے پیمانے کا رقص پریوں کا ہے عالم ہے پری خانے کا ہائے زنجیر شکن وہ کشش فصل بہار اور زنداں سے نکلنا ترے دیوانے کا صدقے اس سوز کے جو سوز ہو اس حسن کے ساتھ شعلہ گویا پر پرواز ہے پروانے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1522 سے 6203