قومی زبان

دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر

دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر دیکھ اب وہ بھی اتر آیا اداکاری پر میں نے دشمن کو جگایا تو بہت تھا لیکن احتجاجاً نہیں جاگا مری بیداری پر آدمی آدمی کو کھائے چلا جاتا ہے کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر کبھی اس جرم پہ سر کاٹ دئے جاتے تھے اب تو انعام دیا جاتا ہے غداری پر تیری ...

مزید پڑھیے

وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی

وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی اس کو سوچا ہی نہیں جس سے محبت نہیں کی اب کے بھی تیرے لیے جاں سے گزر جائیں گے ہم ہم نے پہلے بھی محبت میں سیاست نہیں کی تم سے کیا وعدہ خلافی کی شکایت کرتے تم نے تو لوٹ کے آنے کی بھی زحمت نہیں کی دھڑکنیں سینے سے آنکھوں میں سمٹ آئی تھیں وہ بھی ...

مزید پڑھیے

وہ جو آئے تھے بہت منصب و جاگیر کے ساتھ

وہ جو آئے تھے بہت منصب و جاگیر کے ساتھ کیسے چپ چاپ کھڑے ہیں تری تصویر کے ساتھ صرف زنداں کی حکایت ہی پہ معمور نہیں ایک تاریخ سفر کرتی ہے زنجیر کے ساتھ اب کے سورج کی رہائی میں بڑی دیر لگی ورنہ میں گھر سے نکلتا نہیں تاخیر کے ساتھ تجھ کو قسمت سے تو میں جیت چکا ہوں کب کا شاید اب کے ...

مزید پڑھیے

طلسم خانۂ اسباب میرے سامنے تھا

طلسم خانۂ اسباب میرے سامنے تھا مرا ہی دیکھا ہوا خواب میرے سامنے تھا وہی نہیں تھا جسے دل تلک رسائی تھی کہ یوں تو مجمع احباب میرے سامنے تھا تمام عمر ستارے تلاش کرتا پھرا پلٹ کے دیکھا تو مہتاب میرے سامنے تھا میں اک صدا کے تحیر میں گھر گیا ورنہ کنارا سامنے گرداب میرے سامنے ...

مزید پڑھیے

نہ کوئی نام و نسب ہے نہ گوشوارہ مرا

نہ کوئی نام و نسب ہے نہ گوشوارہ مرا بس اپنی آب و ہوا ہی پہ ہے گزارہ مرا مری زمیں پہ ترے آفتاب روشن ہیں ترے فلک پہ چمکتا ہے اک ستارہ مرا جو چاہتا ہے وہ تسخیر کر لے دنیا کو کسی بھی شے پہ نہیں ہے یہاں اجارہ مرا میں ہمکنار ہوا ایک لہر سے اور پھر کنارے ہی میں کہیں گم ہوا کنارہ مرا بس ...

مزید پڑھیے

یہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیں

یہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیں وہ گفتگو در و دیوار کرنا چاہتے ہیں ہمیں خبر ہے کہ گزرے گا ایک سیل فنا سو ہم تمہیں بھی خبردار کرنا چاہتے ہیں اور اس سے پہلے کہ ثابت ہو جرم خاموشی ہم اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں یہاں تک آ تو گئے آپ کی محبت میں اب اور کتنا گنہ گار کرنا ...

مزید پڑھیے

تم نے سچ بولنے کی جرأت کی

تم نے سچ بولنے کی جرأت کی یہ بھی توہین ہے عدالت کی منزلیں راستوں کی دھول ہوئیں پوچھتے کیا ہو تم مسافت کی اپنا زاد سفر بھی چھوڑ گئے جانے والوں نے کتنی عجلت کی میں جہاں قتل ہو رہا ہوں وہاں میرے اجداد نے حکومت کی پہلے مجھ سے جدا ہوا اور پھر عکس نے آئینے سے ہجرت کی میری آنکھوں پہ ...

مزید پڑھیے

یاد کہاں رکھنی ہے تیرا خواب کہاں رکھنا ہے

یاد کہاں رکھنی ہے تیرا خواب کہاں رکھنا ہے دل میں یاد پھر آنکھوں میں مہتاب کہاں رکھنا ہے وہ کہتا ہے آخری باب عشق مکمل کر لیں اور میں سوچ رہا ہوں پہلا باب کہاں رکھنا ہے حسن کی یکتائی کا بس اتنا احساس ہے مجھ کو کانٹوں کی ترتیب میں ایک گلاب کہاں رکھنا ہے

مزید پڑھیے

کبھی موسم ساتھ نہیں دیتے کبھی بیل منڈیر نہیں چڑھتی

کبھی موسم ساتھ نہیں دیتے کبھی بیل منڈیر نہیں چڑھتی لیکن یہاں وقت بدلنے میں ایسی کوئی دیر نہیں لگتی کہیں اندر بزم سجائے ہوئے کہیں باہر خود کو چھپائے ہوئے ترے ذکر کا کام نہیں رکتا تری یاد کی عمر نہیں ڈھلتی اک خواب نما تمثیل کا دھندلا عکس ہے آئینہ خانے میں وہ حسن دکھائی نہیں دیتا ...

مزید پڑھیے

ملنا نہ ملنا ایک بہانہ ہے اور بس

ملنا نہ ملنا ایک بہانہ ہے اور بس تم سچ ہو باقی جو ہے فسانہ ہے اور بس لوگوں کو راستے کی ضرورت ہے اور مجھے اک سنگ رہ گزر کو ہٹانا ہے اور بس مصروفیت زیادہ نہیں ہے مری یہاں مٹی سے اک چراغ بنانا ہے اور بس سوئے ہوئے تو جاگ ہی جائیں گے ایک دن جو جاگتے ہیں ان کو جگانا ہے اور بس تم وہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1264 سے 6203