قومی زبان

جو گزرے ہے بر عاشق کامل نہیں معلوم

جو گزرے ہے بر عاشق کامل نہیں معلوم جبریل ہے ہر آن میں نازل نہیں معلوم کیا پردۂ غفلت ہے کچھ اے دل نہیں معلوم رہتا ہے شب و روز وہ نازل نہیں معلوم ہر دم یہی رہتا ہے یہاں دل میں پس و پیش جینے کا بجز مرگ کچھ حاصل نہیں معلوم رخ دیکھ کے حیراں ہوں ترا جوں گل خورشید چھٹ تیرے مجھے کوئی ...

مزید پڑھیے

لگا جب عکس ابرو دیکھنے دل دار پانی میں

لگا جب عکس ابرو دیکھنے دل دار پانی میں بہم ہر موج سے چلنے لگی تلوار پانی میں نہانا مت تو اے رشک پری زنہار پانی میں حباب ایسا نہ ہو شیشہ بنے اک بار پانی میں سنا اے بحر خوبی تیری اٹھکھیلی سے چلنے کی اڑائی رفتہ رفتہ موج نے رفتار پانی میں جھلک اس تیرے کفش پشت ماہی کی اگر دیکھے کرے ...

مزید پڑھیے

سرزمین زلف میں کیا دل ٹھکانے لگ گیا

سرزمین زلف میں کیا دل ٹھکانے لگ گیا اک مسافر تھا سر منزل ٹھکانے لگ گیا گلشن ہستی نہیں جائے شگفتن اے صبا دیکھ جو غنچہ گیا یاں کھل ٹھکانے لگ گیا آبرو رکھ لی خدا نے اس کی ہم چشموں میں آہ تیغ ابرو کا تری گھائل ٹھکانے لگ گیا فرصت یک دم پہ پھولا تھا حباب آب جو تھا جو نقش صفحۂ باطل ...

مزید پڑھیے

تو ضد سے شب وصل نہ آیا تو ہوا کیا

تو ضد سے شب وصل نہ آیا تو ہوا کیا ہم مر نہ گئے دل کو کڑھایا تو ہوا کیا تصویر نہالی سے ہم آغوش رہے ہم گر آ کے نہ ساتھ اپنے سلایا تو ہوا کیا دیکھا ہی کیے تیرے تصور میں قمر کو گر تا سحر اے یار! جگایا تو ہوا کیا پھولوں کی رہی سیج جو خالی تو بلا سے انگاروں پہ گر ہم کو لٹایا تو ہوا ...

مزید پڑھیے

نکہت گل ہیں یا صبا ہیں ہم

نکہت گل ہیں یا صبا ہیں ہم نہیں معلوم کچھ کہ کیا ہیں ہم روشناسی ہے ہم کو آئینہ ساں ایک عالم سے آشنا ہیں ہم خاکساری سے بزم عالم میں صفحۂ نقش بوریا ہیں ہم ہے ہمیں سے وہ شاہد معنی حرف مطلب کے مدعا ہیں ہم جام مے ساقیا شتابی دے کون کہتا ہے پارسا ہیں ہم شمع ساں ہے دراز رشتۂ عمر کہ ...

مزید پڑھیے

دل میں ہے کیا جانئے کس کا خیال نقش پا

دل میں ہے کیا جانئے کس کا خیال نقش پا لگ گئیں آنکھیں زمیں سے جو مثال نقش پا طاقت اٹھنے کی نہیں ہے تن میں ضعف عشق سے حال اپنا ان دنوں ہے حسب حال نقش پا صفحۂ صحرا میں ہے خار مغیلاں جوں الف خوب اے مجنوں تری آئی ہے فال نقش پا یک قلم اے گل بدن رشک گل قالیں ہے دیکھ فرش خاکستر ہے تیرا ...

مزید پڑھیے

طلب میں بوسے کی کیا ہے حجت سوال دیگر جواب دیگر

طلب میں بوسے کی کیا ہے حجت سوال دیگر جواب دیگر سمجھ کے کہہ بات بے مروت سوال دیگر جواب دیگر کلام تجھ سے ہے اور اپنا سخن کو ہم تیرے کیونکہ جانیں ذرا یہ کھلتی نہیں حقیقت سوال دیگر جواب دیگر میں اپنے مطلب کی کہہ رہا ہوں وہ آئنہ رو اک عیب میں ہے بھلا ہو ملنے کی خاک صورت سوال دیگر جواب ...

مزید پڑھیے

چشم میں کب اشک بھر لاتے ہیں ہم

چشم میں کب اشک بھر لاتے ہیں ہم رات دن موتی ہی برساتے ہیں ہم جبکہ وہ تیر نگہ کھاتے ہیں ہم سہم کر بس سرد ہو جاتے ہیں ہم جنس دل کو چھوڑ مت اے زلف یار ہے یہ سودا مفت ٹھہراتے ہیں ہم ناصحا دست جنوں سے کام ہے کب یہ چاک جیب سلواتے ہیں ہم اس قدر مت کر شرارت شعلہ خیز تیری ان باتوں سے جل ...

مزید پڑھیے

اس کاکل پر خم کا خلل جائے تو اچھا

اس کاکل پر خم کا خلل جائے تو اچھا دل سر سے بلا تیرے یہ ٹل جائے تو اچھا بوسے کا سوال اس سے کروں ہوں تو کہے ہے چل رے مرے کچھ منہ سے نکل جائے تو اچھا اثبات نہ ہو دعوئ خوں اس پہ الٰہی صورت مرے قاتل کی بدل جائے تو اچھا لے سر پے وبال اپنے پتنگوں کا نہ اے شمع تو اور بھی جوبن سے جو ڈھل جائے ...

مزید پڑھیے

ادھر ابر لے چشم نم کو چلا

ادھر ابر لے چشم نم کو چلا ادھر ساقیا! میں بھی یم کو چلا مبارک ہو کعبہ تمہیں شیخ جی! یہ بندہ تو بیت الصنم کو چلا سر رہ گزر آہ اے بے نشاں کدھر چھوڑ نقش قدم کو چلا جواہر کا ٹکڑا ہے یہ لخت دل تو اے اشک لے اس رقم کو چلا ترا مائل حسن اے سرو قد سنا ہے کہ ملک عدم کو چلا حباب لب جو کی مانند ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1019 سے 6203