قومی زبان

گو سیہ بخت ہوں پر یار لبھا لیتا ہے

گو سیہ بخت ہوں پر یار لبھا لیتا ہے شکل سایہ کے مجھے ساتھ لگا لیتا ہے گو ملاقات نہیں عالم بیداری میں خواب میں پر وہ ہمیں ساتھ سلا لیتا ہے اشک کو ٹک بن مژگاں میں ٹھہرنے دے دلا یہ ترا دیکھ تو ہاں دیکھ تو کیا لیتا ہے راہیٔ ملک عدم سے نہ کر اتنی کاوش دم مسافر یہ تہ نخل ذرا لیتا ...

مزید پڑھیے

کچھ سرگزشت کہہ نہ سکے روبرو قلم

کچھ سرگزشت کہہ نہ سکے روبرو قلم گردش نصیب روز ازل سے ہے تو قلم کاغذ کا تاؤ کیا ہے ترے روبرو قلم ایسا ہی یعنی پیر کا نیزہ ہے تو قلم ظالم نہیں تو حرف محبت سے آشنا مشق ستم سے شرم کر اے جنگجو قلم کیا خامہ لکھ سکے صفت زلف مشک بار شورے کے بھی ہوئے ہیں کہیں مشک بو قلم نامہ پر ہما ہو مرا ...

مزید پڑھیے

نہ کیوں کہ اشک مسلسل ہو رہنما دل کا

نہ کیوں کہ اشک مسلسل ہو رہنما دل کا طریق عشق میں جاری ہے سلسلہ دل کا دکھا کے دست حنائی نہ خوں بہا دل کا کہ اور رنگ سے لوں گا میں خوں بہا دل کا میں طفل اشک کو مژگاں پہ دیکھ حیراں ہوں کہ نور دیدہ ہے یا ہے بالکا دل کا تو آئنے پہ نہ اپنے کر اے سکندر ناز کہ ہم بھی رکھتے ہیں جام جہاں نما ...

مزید پڑھیے

ہم پھڑک کر توڑتے ساری قفس کی تیلیاں

ہم پھڑک کر توڑتے ساری قفس کی تیلیاں پر نہیں اے ہم صفیرو! اپنے بس کی تیلیاں بہر ایواں اور بنوا چلمن اے پردہ نشیں ہو گئی بد رنگ ہیں اگلے برس کی تیلیاں خاک میں نا جنس رہتے ہیں نہ اہل امتیاز اے فلک بنتی نہیں جاروب خس کی تیلیاں عین فصل گل میں ہی صیاد بے پروا نے آہ دس کے پر کترے تو کیں ...

مزید پڑھیے

ہو چکی باغ میں بہار افسوس

ہو چکی باغ میں بہار افسوس آہ اے بلبلو ہزار افسوس قافلہ عمر کا ہے پا بہ رکاب زیست کا کیا ہے اعتبار افسوس مری راتوں کو دیکھ سوختگی نہ کیا ایک دن بھی یار افسوس شب سے پروانے کی لگن میں شمع صبح تک روئی زار زار افسوس سخت بے تابی سے کٹی کل رات آج بھی دل ہے بے قرار افسوس خال و خط کو ...

مزید پڑھیے

ترے ہے زلف و رخ کی دید صبح و شام عاشق کا

ترے ہے زلف و رخ کی دید صبح و شام عاشق کا یہی ہے کفر عاشق کا یہی اسلام عاشق کا پیا پے قدح لبریز دے اے ساقی مستاں تہی تجھ دور میں افسوس رہوے جام عاشق کا ہر اک یاں منزل مقصود کو پہنچے ہے تجھ سے ہی مگر اک خلق میں فرقہ ہے سو ناکام عاشق کا کبھی معشوق کو مرتے نہ دیکھا در پہ عاشق کے یہی ...

مزید پڑھیے

غرق نہ کر دکھلا کر دل کو کان کا بالا زلف کا حلقہ

غرق نہ کر دکھلا کر دل کو کان کا بالا زلف کا حلقہ بحر حسن کے ہیں یہ بھنور دو کان کا بالا زلف کا حلقہ ہالۂ مہ پہنچے ہے نہ اس کو نے خط ساغر اس کو لگے ہے آئینہ تم لے کر دیکھو کان کا بالا زلف کا حلقہ آہوئے دل اور طائر جاں کے حق میں یہ دونوں پھندے ہیں ہم کو دکھا کر تم نہ چھپاؤ کان کا بالا ...

مزید پڑھیے

فرصت ایک دم کی ہے جوں حباب پانی یاں

فرصت ایک دم کی ہے جوں حباب پانی یاں خاک سیر ہو کیجے سیر زندگانی یاں اب تو منہ دکھا اپنا کاش کے تو اے پیری مل گئی تری خاطر خاک میں جوانی یاں کیا یہ پیرہن تن کا جوں حباب چمکے تھا باندھی ہے ہوا میری تو نے ناتوانی یاں وقت گریہ موزوں ہو کیوں نہ آہ کا مصرع رفتہ رفتہ اشک اپنا بن گیا ...

مزید پڑھیے

لیا نہ ہاتھ سے جس نے سلام عاشق کا

لیا نہ ہاتھ سے جس نے سلام عاشق کا وہ کان دھر کے سنے کیا پیام عاشق کا قصور شیخ ہے فردوس و حور کی خواہش تری گلی میں ہے پیارے مقام عاشق کا غرور حسن نہ کر جذبۂ زلیخا دیکھ کیا ہے عشق نے یوسف غلام عاشق کا ترے ہی نام کی سمرن ہے مجھ کو اور تسبیح تو ہی ہے ورد ہر اک صبح و شام عاشق کا وفور ...

مزید پڑھیے

کیوں نہ کہیں بشر کو ہم آتش و آب و خاک و باد

کیوں نہ کہیں بشر کو ہم آتش و آب و خاک و باد قدرت حق سے ہیں بہم آتش و آب و خاک و باد اخگر غنچہ آب جو گرد چمن نسیم صبح ہیں یہ گرہ کشائے غم آتش و آب و خاک و باد حقے کو اہل معرفت کیوں کہ نہ سمجھیں ہمدم اب یہ بھی رکھے ہے بیش و کم آتش و آب و خاک و باد سوزش داغ و آبلہ گرد الم شمار دم ہجر میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1018 سے 6203