جل مرنے سے پہلے

کھڑکی بند کرو
دروازہ مت کھولو
بولنا ہے تو آنکھوں ہی آنکھوں میں بولو
شور گلی تک آ پہنچا ہے
جل مرنے سے پہلے
آؤ گلے مل کر رو لو