پوسٹر ساقی فاروقی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں یاد کی دیوار ہے دیوار پر ایک پوسٹر اور پوسٹر میں کامنی۔۔۔ سبز آنکھیں بے کراں آنکھیں تری کلبۂ نسیان میں اور برف کے طوفان میں دھندلی ہوئیں، خالی ہوئیں یہ فنا کے گرم بوسوں کے نشاں جل گیا مٹی کا رس رائیگاں سب رائیگاں