شاعری

اس درجہ بد گماں ہیں خلوص بشر سے ہم

اس درجہ بد گماں ہیں خلوص بشر سے ہم اپنوں کو دیکھتے ہیں پرائی نظر سے ہم غنچوں سے پیار کر کے یہ عزت ہمیں ملی چومے قدم بہار نے گزرے جدھر سے ہم واللہ تجھ سے ترک تعلق کے بعد بھی اکثر گزر گئے ہیں تری رہگزر سے ہم صدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیات کرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے ...

مزید پڑھیے

غم عشق رہ گیا ہے غم جستجو میں ڈھل کر

غم عشق رہ گیا ہے غم جستجو میں ڈھل کر وہ نظر سے چھپ گئے ہیں مری زندگی بدل کر تری گفتگو کو ناصح دل غم زدہ سے جل کر ابھی تک تو سن رہا تھا مگر اب سنبھل سنبھل کر نہ ملا سراغ منزل کبھی عمر بھر کسی کو نظر آ گئی ہے منزل کبھی دو قدم ہی چل کر غم عمر مختصر سے ابھی بے خبر ہیں کلیاں نہ چمن میں ...

مزید پڑھیے

خوش ہوں کہ مرا حسن طلب کام تو آیا

خوش ہوں کہ مرا حسن طلب کام تو آیا خالی ہی سہی میری طرف جام تو آیا کافی ہے مرے دل کی تسلی کو یہی بات آپ آ نہ سکے آپ کا پیغام تو آیا اپنوں نے نظر پھیری تو دل تو نے دیا ساتھ دنیا میں کوئی دوست مرے کام تو آیا وہ صبح کا احساس ہو یا میری کشش ہو ڈوبا ہوا خورشید لب بام تو آیا لوگ ان سے یہ ...

مزید پڑھیے

تقدیر کی گردش کیا کم تھی اس پر یہ قیامت کر بیٹھے

تقدیر کی گردش کیا کم تھی اس پر یہ قیامت کر بیٹھے بے تابئ دل جب حد سے بڑھی گھبرا کے محبت کر بیٹھے آنکھوں میں چھلکتے ہیں آنسو دل چپکے چپکے روتا ہے وہ بات ہمارے بس کی نہ تھی جس بات کی ہمت کر بیٹھے غم ہم نے خوشی سے مول لیا اس پر بھی ہوئی یہ نادانی جب دل کی امیدیں ٹوٹ گئیں قسمت سے شکایت ...

مزید پڑھیے

بہار آئی کسی کا سامنا کرنے کا وقت آیا

بہار آئی کسی کا سامنا کرنے کا وقت آیا سنبھل اے دل کہ اظہار وفا کرنے کا وقت آیا انہیں آمادۂ مہر و وفا کرنے کا وقت آیا بڑی مدت میں عرض مدعا کرنے کا وقت آیا رواں ہیں اپنے مرکز کی طرف آسودہ امیدیں ہجوم یاس کو دل سے جدا کرنے کا وقت آیا پھر اک گم کردہ راہ زندگی کو مل گئی منزل سجود شکر ...

مزید پڑھیے

شاید آغاز ہوا پھر کسی افسانے کا

شاید آغاز ہوا پھر کسی افسانے کا حکم آدم کو ہے جنت سے نکل جانے کا ان سے کچھ کہہ تو رہا ہوں مگر اللہ کرے وہ بھی مفہوم نہ سمجھیں مرے افسانے کا دیکھنا دیکھنا یہ حضرت واعظ ہی نہ ہوں راستہ پوچھ رہا ہے کوئی مے خانہ کا بے تعلق ترے آگے سے گزر جاتا ہے یہ بھی اک حسن طلب ہے ترے دیوانے ...

مزید پڑھیے

کیسے کہہ دوں کی ملاقات نہیں ہوتی ہے

کیسے کہہ دوں کی ملاقات نہیں ہوتی ہے روز ملتے ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے آپ للہ نہ دیکھا کریں آئینہ کبھی دل کا آ جانا بڑی بات نہیں ہوتی ہے چھپ کے روتا ہوں تری یاد میں دنیا بھر سے کب مری آنکھ سے برسات نہیں ہوتی ہے حال دل پوچھنے والے تری دنیا میں کبھی دن تو ہوتا ہے مگر رات نہیں ہوتی ...

مزید پڑھیے

آنکھوں سے دور صبح کے تارے چلے گئے

آنکھوں سے دور صبح کے تارے چلے گئے نیند آ گئی تو غم کے نظارے چلے گئے دل تھا کسی کی یاد میں مصروف اور ہم شیشے میں زندگی کو اتارے چلے گئے اللہ رے بے خودی کہ ہم ان کے ہی رو بہ رو بے اختیار انہی کو پکارے چلے گئے مشکل تھا کچھ تو عیش کی بازی کا جیتنا کچھ جیتنے کے خوف سے ہارے چلے ...

مزید پڑھیے

کسی کو جب نگاہوں کے مقابل دیکھ لیتا ہوں

کسی کو جب نگاہوں کے مقابل دیکھ لیتا ہوں تو پہلے سر جھکا کے حالت دل دیکھ لیتا ہوں مآل جستجوئے ذوق کامل دیکھ لیتا ہوں اٹھاتے ہی قدم آثار منزل دیکھ لیتا ہوں میں تجھ سے اور لطف خاص کا طالب معاذ اللہ ستمگر اس بہانے سے ترا دل دیکھ لیتا ہوں جو موجیں خاص کر چشم و چراغ دام طوفاں ہیں میں ...

مزید پڑھیے

وہ یوں کھو کے مجھے پایا کریں گے

وہ یوں کھو کے مجھے پایا کریں گے مرا افسانہ دہرایا کریں گے ستم اپنے جو یاد آیا کریں گے تو دل ہی دل میں پچھتایا کریں گے غرور حسن کو باطل سمجھ کر سراپا عشق بن جایا کریں گے نہ ہوگی تاب ضبط غم جب ان کو یقیناً اشک بھر لایا کریں گے قیامت ہوں گی نازک دل کی آہیں ہر اک ذرے کو تڑپایا کریں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 877 سے 5858