شام کے ڈھلتے سورج نے یہ بات مجھے سمجھائی ہے
شام کے ڈھلتے سورج نے یہ بات مجھے سمجھائی ہے تاریکی میں دیکھ سکوں تو آنکھوں میں بینائی ہے احساسات کی تہہ تک جانا کتنا مشکل ہوتا ہے ذہن و دل میں جتنا اترو اتنی ہی گہرائی ہے رشتے ناطے باہر سے تو جسم کو گھیرے بیٹھے ہیں روح کے اندر جھانک کے دیکھو میلوں تک تنہائی ہے لفظوں نے ہی نشتر ...