عورت
مجسم عشوہ و انداز بھی ہے مگر عورت جہان راز بھی ہے ستم آرائیاں تسلیم لیکن نہایت مخلص و دم ساز بھی ہے شکت آرزو کی بات کیسی ہجوم آرزو کا راز بھی ہے اگر کوتاہ نظری ہو نہ حائل تو شاید مرکز پرواز بھی ہے کہیں افسانۂ عشق و محبت کہیں روداد سوز و ساز بھی ہے یہی تقدیس مریم ضبط سیتا یہی ...