شاعری

روشنی چشم خریدار میں آتی ہی نہیں

روشنی چشم خریدار میں آتی ہی نہیں کچھ کمی رونق بازار میں آتی ہی نہیں اس سے کچھ ایسا تعلق ہے کہ شدت جس کی کسی پیرایۂ اظہار میں آتی ہی نہیں جو نہیں ہوتا بہت ہوتی ہے شہرت اس کی جو گزرتی ہے وہ اشعار میں آتی ہی نہیں سخت حیراں ہوں صلاحیت خیبر شکنی وارث حیدر کرار میں آتی ہی نہیں تم نے ...

مزید پڑھیے

جھکا کے سر کو چلنا جس جگہ کا قاعدہ تھا

جھکا کے سر کو چلنا جس جگہ کا قاعدہ تھا مرے سر کی بلندی سے وہاں محشر بپا تھا قصور بے خودی میں جس کو سولی دی گئی ہے ہمارے ہی قبیلے کا وہ تنہا سرپھرا تھا اسے جس شب مدھر آواز میں گانا تھا لازم روایت ہے کہ اس شب بھی پرندہ چپ رہا تھا فرشتے دم بخود خائف سراسیمہ فضا تھی ہجوم گمرہاں تھا ...

مزید پڑھیے

وفاؤں کے ارادے وسعت منزل میں رہتے ہیں

وفاؤں کے ارادے وسعت منزل میں رہتے ہیں پس و پیش ستم پیش و پس محمل میں رہتے ہیں نقوش رہرو منزل رہ منزل میں رہتے ہیں چکوروں کے نشان غم مہ کامل میں رہتے ہیں غم عشق حقیقی بے اثر ہو جائے نا ممکن نمایاں لغزش و رعشہ کف قاتل میں رہتے ہیں جو ارماں لب پہ آ کے موجب قتل غریباں ہیں وہی ارمان ...

مزید پڑھیے

اچانک کسی نے جو چلمن اٹھا دی

اچانک کسی نے جو چلمن اٹھا دی قیامت سے پہلے قیامت بلا دی کہیں ماہ رخ سے اٹھا جوار بھاٹا کہیں تیغ ابرو نے آفت مچا دی کہیں پر تغافل کہیں پر تبسم کسی کی بگاڑی کسی کی بنا دی کسی کے بیاباں کو گلشن بنایا کسی کے گلستاں پہ بجلی گرا دی نگاہوں میں اس کی بسائی تھی دنیا بدل کر نظر اس نے ...

مزید پڑھیے

یہ تغیر رونما ہو جائے گا سوچا نہ تھا

یہ تغیر رونما ہو جائے گا سوچا نہ تھا اس کا دل درد آشنا ہو جائے گا سوچا نہ تھا نت نئے راگوں کی تھی جس ساز ہستی سے امید وہ بھی بے صوت و صدا ہو جائے گا سوچا نہ تھا یوں سراپا التجا بن کر ملا تھا پہلے روز اتنی جلدی وہ خدا ہو جائے گا سوچا نہ تھا وہ تعلق جس کو دونوں ہی سمجھتے تھے مذاق اس ...

مزید پڑھیے
صفحہ 613 سے 5858