یہ یقیں یہ گماں ہی ممکن ہے
یہ یقیں یہ گماں ہی ممکن ہے تجھ سے ملنا یہاں ہی ممکن ہے خواب اک ممکن و میسر کا گرچہ اس کا بیاں ہی ممکن ہے بے حد و بے حساب شوق میں بھی قصد کوئے بتاں ہی ممکن ہے تنگنائے جہان ظاہر میں یہ زمیں یہ زماں ہی ممکن ہے حد سے حد اس رہ ہزیمت میں پرسش رہرواں ہی ممکن ہے آتش دل پہ ڈالنے کے ...