شاعری

وہ قافلہ آرام طلب ہو بھی تو کیا ہو

وہ قافلہ آرام طلب ہو بھی تو کیا ہو آواز نفس ہی جسے آواز درا ہو خاموش ہو کیوں درد محبت کے گواہو دعوے کو نباہو مرے نالو مری آہو ہر روز جو سمجھانے چلے آتے ہو ناصح میں پوچھتا ہوں تم مجھے سمجھے ہوئے کیا ہو اس دار بقا میں مری صورت کوئی دیکھے اک دم کا بھروسا ہے جو اک دم میں فنا ہو مجھ ...

مزید پڑھیے

ان گیسوؤں میں شانۂ ارماں نہ کیجئے

ان گیسوؤں میں شانۂ ارماں نہ کیجئے خون جگر سے دعوت مژگاں نہ کیجئے مر جائیے نہ کیجئے ذکر بہشت و حور اب خواب کو بھی خواب پریشاں نہ کیجئے باقی ہو جو بھی حشر یہیں پر اٹھائیے مرنے کے بعد زیست کا ساماں نہ کیجئے دوزخ کو دیجیے نہ پراگندگی مری شیرازۂ بہشت پریشاں نہ کیجئے شاید یہی جہاں ...

مزید پڑھیے

یہ ملاقات ملاقات نہیں ہوتی ہے

یہ ملاقات ملاقات نہیں ہوتی ہے بات ہوتی ہے مگر بات نہیں ہوتی ہے باریابی کا برا ہو کہ اب ان کے در پر اگلے وقتوں کی مدارات نہیں ہوتی ہے غم تو گھنگھور گھٹاؤں کی طرح اٹھتے ہیں ضبط کا دشت ہے برسات نہیں ہوتی ہے یہ مرا تجربہ ہے حسن کوئی چال چلے بازیٔ عشق کبھی مات نہیں ہوتی ہے وصل ہے ...

مزید پڑھیے

عشق نے عقل کو دیوانہ بنا رکھا ہے

عشق نے عقل کو دیوانہ بنا رکھا ہے زلف انجام کی الجھن میں پھنسا رکھا ہے اٹھ کے بالیں سے مرے دفن کی تدبیر کرو نبض کیا دیکھتے ہو نبض میں کیا رکھا ہے میری قسمت کے نوشتے کو مٹا دے کوئی مجھ کو قسمت کے نوشتے نے مٹا رکھا ہے آپ بیتاب نمائش نہ کریں جلووں کو ہم نے دیدار قیامت پہ اٹھا رکھا ...

مزید پڑھیے

بے تعلق زندگی اچھی نہیں

بے تعلق زندگی اچھی نہیں زندگی کیا موت بھی اچھی نہیں آج بھی پایا ہے ان کو بد مزاج صورت حالات ابھی اچھی نہیں حسرت دل دیکھ آنکھوں میں نہ بیٹھ اس قدر بے پردگی اچھی نہیں میں نہ کہتا تھا دل خانۂ خراب دلبروں سے دل لگی اچھی نہیں سیر کیجے حسن کے بازار کی ہاں مگر آوارگی اچھی نہیں دل ...

مزید پڑھیے

رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیں

رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیں وہ ملاقاتیں گئیں وہ چاندنی راتیں گئیں پی تو لیتا ہوں مگر پینے کی وہ باتیں گئیں وہ جوانی وہ سیہ مستی وہ برساتیں گئیں اللہ اللہ کہہ کے بس اک آہ کرنا رہ گیا وہ نمازیں وہ دعائیں وہ مناجاتیں گئیں حضرت دل اب نئی الفت سمجھ کر سوچ کر اگلی باتوں پر ...

مزید پڑھیے

اگر موج ہے بیچ دھارے چلا چل

اگر موج ہے بیچ دھارے چلا چل وگرنہ کنارے کنارے چلا چل اسی چال سے میرے پیارے چلا چل گزرتی ہے جیسے گزارے چلا چل تجھے ساتھ دینا ہے بہروپیوں کا نئے سے نیا روپ دھارے چلا چل خدا کو نہ تکلیف دے ڈوبنے میں کسی ناخدا کے سہارے چلا چل پہنچ جائیں گے قبر میں پاؤں تیرے پسارے چلا چل پسارے چلا ...

مزید پڑھیے

وہ سر خوشی دے کہ زندگی کو شباب سے بہرہ یاب کر دے

وہ سر خوشی دے کہ زندگی کو شباب سے بہرہ یاب کر دے مرے خیالوں میں رنگ بھر دے مرے لہو کو شراب کر دے حقیقتیں آشکار کر دے صداقتیں بے حجاب کر دے ہر ایک ذرہ یہ کہہ رہا ہے کہ آ مجھے آفتاب کر دے یہ خواب کیا ہے یہ زشت کیا ہے جہاں کی اصلی سرشت کیا ہے بڑا مزا ہو تمام چہرے اگر کوئی بے نقاب کر ...

مزید پڑھیے

آ ہی گیا وہ مجھ کو لحد میں اتارنے

آ ہی گیا وہ مجھ کو لحد میں اتارنے غفلت ذرا نہ کی مرے غفلت شعار نے او بے نصیب دن کے تصور سے خوش نہ ہو چولا بدل لیا ہے شب انتظار نے اب تک اسیر دام فریب حیات ہوں مجھ کو بھلا دیا مرے پروردگار نے نوحہ گروں کو بھی ہے گلا بیٹھنے کی فکر جاتا ہوں آپ اپنی اجل کو پکارنے دیکھا نہ کاروبار ...

مزید پڑھیے

دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروں

دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروں میں کیا کروں کوئی نہ بتائے تو کیا کروں امید دل نشیں سہی دنیا حسیں سہی تیرے بغیر کچھ بھی نہ بھائے تو کیا کروں دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکا کم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں دن ہو کہ رات ایک ملاقات کی ہے بات اتنی سی بات بھی نہ بن آئے تو کیا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4014 سے 5858