شاعری

لب پر دل کی بات نہ آئی

لب پر دل کی بات نہ آئی واپس بیتی رات نہ آئی خشک ہوئیں رو رو کر آنکھیں مدھ ماتی برسات نہ آئی میری شب کی تاریکی میں تاروں کی سوغات نہ آئی مے خانے کی مست فضا میں راس مجھے ہیہات نہ آئی دل تو امڈا رو نا سکا میں چھائی گھٹا برسات نہ آئی میرا چاند نکلنے کو تھا شام سے پہلے رات نہ ...

مزید پڑھیے

دل اپنا صید تمنا ہے دیکھیے کیا ہو

دل اپنا صید تمنا ہے دیکھیے کیا ہو ہوس کو عشق کا سودا ہے دیکھیے کیا ہو کسی کے لمحۂ الفت کی یاد کیف آور دل حزیں کا سہارا ہے دیکھیے کیا ہو بچا بچا کے رکھا تھا جسے وہی کشتی سپرد‌ موجۂ دریا ہے دیکھیے کیا ہو سکوت بت کدۂ آذری سے تنگ آ کر خدا کو میں نے پکارا ہے دیکھیے کیا ہو شکیب و صبر ...

مزید پڑھیے

گھر سے باہر

باپ نے بیٹے کو ڈانٹا اور سزا کے طور پر گھر سے باہر کر کے اس کو نو دو گیارہ کر دیا باپ کی تنبیہ پر بیٹا بڑے غصے میں تھا اس نے ڈائل فون سے پھر نو سو گیارہ کر دیا

مزید پڑھیے

کراچی سے چلا

میں کراچی سے چلا جب گرمیاں زوروں پر تھیں اس قدر سردی یہاں ہے مجھ کو ہیٹر چاہئے میرے رہنے کا ٹھکانہ بھی نہیں کوئی یہاں مہرباں سی ایک مجھ کو بے بی سیٹر چاہئے

مزید پڑھیے

امریکہ کا ویزا

ہم کو امریکہ کا ویزا ملٹی پل تو مل گیا چھ مہینے رہ سکیں گے یہ اشارہ ہے ہمیں اور رکنا ہو تو شادی کر کے رک سکتے ہیں ہم لولی لڑکی اور کانی بھی گوارا ہے ہمیں

مزید پڑھیے

نا قدری

ہم کو تو بڑھاپے نے کہیں کا نہیں چھوڑا محرومئ جذبات کو بیٹھے ہیں چھپائے خوش ہوتے ہیں ہم لوگ اگر کوئی حسینہ اس عمر ہم پر کوئی تہمت ہی لگائے

مزید پڑھیے

اپنا آدمی

حج ادا کرنے گیا تھا قوم کا لیڈر کوئی سنگ باری کے لیے شیطان پر جانا پڑا ایک کنکر پھینکنے پر یہ صدا آئی اسے تم تو اپنے آدمی تھے تم کو یہ کیا ہو گیا

مزید پڑھیے

کمخواب کا پیوند

اطبا نے بتایا ہے جناب قاسمی کو یہ ہوئی ہیں آپ کے دل کی کم از کم چار ویسل بند نکالیں ٹانگ سے اور جوڑ دی ہیں دل کے پہلو میں لگا ہے خوب کیا کم خواب میں یہ ٹانگ کا پیوند

مزید پڑھیے
صفحہ 182 سے 5858