شاعری

وہ لمحہ

اسے تو ہوش ہی نہ تھا کھلی ہتھیلیوں پہ جو نصاب ہجر لکھ گیا کہ وقت کیسے تھم گیا

مزید پڑھیے

خالی ہاتھ

جب اس کے ساتھ تھی میں اس وسیع کائنات میں نفس نفس قدم قدم نظر نظر امیر تھی اور اب غبار روز و شب کے جام میں اسیر ہوں

مزید پڑھیے

گاؤں اور ریل

میرے گاؤں میں آئی ریل بچو نہیں یہ کوئی کھیل بات ہے میرے بچپن کی شاید انیس سو پچپن کی میرے دل کی الجھن کی گاؤں میں کیسے آئی ریل بچو نہیں یہ کوئی کھیل میرے دادا کہتے تھے کلکتہ جو رہتے تھے گاؤں والے ہنستے تھے وہاں سڑک پر چلی ریل بچو نہیں یہ کوئی کھیل کلکتہ جانا تھا مشکل ریل تو ملتی چل ...

مزید پڑھیے

اعتذار

تم سمجھتی ہو یہ گلدان میں ہنستے ہوئے پھول میری افسردگئ دل کو مٹا ہی دیں گے یہ حسیں پھول کہ ہیں جان‌‌ گلستان بہار میرے سوئے ہوئے نغموں کو جگا ہی دیں گے تم نے دیکھی ہیں دمکتی ہوئی شمعیں لیکن تم نے دیکھے نہیں بجھتے ہوئے دیپک ہمدم وہی دیپک جو نگاہوں کا سہارا پا کر ایک لمحے کے لئے ...

مزید پڑھیے

ساز سخن بہانہ ہے

غبار صبح و شام میں تجھے تو کیا میں اپنا عکس دیکھ لوں میں اپنا اسم سوچ لوں نہیں مری مجال بھی کہ لڑکھڑا کے رہ گیا مرا ہر اک سوال بھی مرا ہر اک خیال بھی میں بھی بے قرار و خستہ تن بس اک شرار عشق میرا پیرہن مرا نصیب ایک حرف آرزو وہ ایک حرف آرزو تمام عمر سو طرح لکھوں مرا وجود اک نگاہ بے ...

مزید پڑھیے

گم شدہ

چلو پھر خود کو ڈھونڈیں ذات کے نظارے کی کوشش کریں دیکھو وہ بھورا دشت امکاں دور تک پھیلا ہوا ہے سامنے حد نظر تک گہری تاریکی کی ناگن رقص فرما ہے بکھرتی ریت پر کوئی بھی نقش پا نہیں ہے

مزید پڑھیے

ایک واقعہ

خوش بو کا اک جھونکا آیا اس نے مڑ کر دیکھا ننگے بازو ابھرا سینہ گوری سڈول تھرکتی رانیں منی سکرٹ، چیختا جسم گول مچلتی رانیں اس نے غور سے دیکھا لبوں سے نکلی سسکاری سی سگریٹ اک سلگایا الٹی سمت کو بھاگتے کھیتوں اور کھمبوں کو دیکھا سب بے کار ہے کوئی بولا چیخیں، لذت، نشہ نفرت، لذت، ...

مزید پڑھیے

دو کا پہاڑا

ذہن میں اپنے علم بھریں دو کا پہاڑا یاد کریں دو اکم دو دو دونا چار سب سے الفت سب سے پیار دو تیا چھ اور دو چوکے آٹھ پڑھ لکھ کر تم کرنا ٹھاٹ دو پنجے دس دو چھکے بارہ بھارت خوشیوں کا گہوارہ دو ست چودہ دو اٹھے سولہ یاد کرو اے منا راجہ دو نم اٹھارہ دو دہام بیس ختم پہاڑا لاؤ فیس

مزید پڑھیے

دیوالی

دیوالی کے دیپ جلائیں آ جاؤ روشن روشن گیت سنائیں آ جاؤ گوشے گوشے میں تزئین و زیبائی صاف کریں ہر دل کی میلی انگنائی فطرت نے بھی مستی میں لی انگڑائی خوشیوں کا سنگیت سنائیں آ جاؤ دیوالی کے دیپ جلائیں آ جاؤ روشن روشن گیت سنائیں آ جاؤ آشاؤں کی منزل پر سب کامن ہو نفرت جائے پیار کی جیوتی ...

مزید پڑھیے

ہولی

لو آیا ہولی کا تیوہار خوشی میں جھوم اٹھا سنسار وہ دیکھو ہولکا جلتی جائے جہاں میں سچائی رہ جائے لو جیتا اب پرہلاد کمار ہوئی ہرناکشیپ کی ہار جلا اب جھوٹ بچا ہے سانچ نہیں ہے سانچ کو کوئی آنچ سبھی اب ہولی گاتے ہیں خوشی سے ناچتے جاتے ہیں بچھا ہے روپ رنگ کا جال مہکتے عنبر عود گلال خوشی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 933 سے 960