پھر وہ برسات دھیان میں آئی ثروت حسین 07 ستمبر 2020 شیئر کریں پھر وہ برسات دھیان میں آئی تب کہیں جان جان میں آئی پھول پانی میں گر پڑے سارے اچھی جنبش چٹان میں آئی روشنی کا اتا پتا لینے شب تیرہ جہان میں آئی رقص سیارگاں کی منزل بھی سفر خاک دان میں آئی