پیپر ویٹ
پیپر ویٹ
ٹھوس شیشے کا بنا ہوا ہے
جس کے اندر
پھول ہیں
جیسے سمندر کی تہہ میں
کھلتے ہیں
آٹھ جل پریاں ہیں
جو رقص کر رہی ہیں
پیپر ویٹ
اس لیے ہے کہ
کاغذ کو ہوا کی زد سے محفوظ رکھے
پیپر ویٹ
ایک سیارہ ہے
جس میں لوگ رہتے بستے ہیں
لیکن پیپر ویٹ ان سب باتوں سے بے خبر ہے
اسے تو صرف
شاعری کی آنکھ نے زندگی دی
اور مار دیا