پتھرپر تصویر بنا کر عادل منصوری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں پتھر پر تصویر بنا کر پانی میں چھپ جاتا ہے صحرا صحرا خاک اڑاتا جنگل میں لہراتا ہے سوکھے پتوں کو کھڑکاتا سبزے سے شرماتا ہے صدیوں کے تاریک کھنڈر میں جب آواز لگاتا ہے لا محدود خلا کے لب پر خاموشی بن جاتا ہے