پاسورڈ ناصرہ زبیری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں محبت کے نگر میں سرخ پھولوں سے مہکتے سبز موسم کی نویلی خواہشوں میں بھیگتے سرشار جذبوں سے نکلتی آبشاروں میں گھری وادی کے اندر داخلے کے واسطے در کھولنے کا اسم اعظم ہے وہی اک نام تیرا نام تیرا نام