پارٹی
رم اور جن کی خالی بوتلو
اخباروں میں چھپے ہوئے بے مصرف لفظو
اسٹرپٹیز کلب کے پھٹے پرانے ٹکٹو
کوٹ کے کالر کے افسردہ تنہا پھولو
ٹیب رکارڈ میں سہمے سہگل کے نغمو
دوستیوں اور دشمنیوں کے زندہ لمحو
کانپتے ہونٹوں پر کمھلاتے، مونیکا کے آخری بوسو
گھیرا ڈال کے میرے گرد کھڑے ہو جاؤ
ناچو گاؤ شور مچاؤ
اور مرے سینے پر تھک کر سو جاؤ