آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دے دی

PAK vs AUS: Pat Cummins-led Australian team defeat Pakistan in series-deciding 3rd Test in Lahore win series 1-0

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 115 رنز سے کامیابی حاصل کی. قذافی اسٹیڈیم میں جیت کے لیے 351 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 235 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

لیجنڈری اسپنر اور موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی موجودگی میں اسپنرز کی کارکردگی بدستور خراب اور اس سے ٹیم مینجمنٹ کے لیے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

تیسرا اور آخری سیشن شروع ہوا تو بابر اعظم ہی پاکستان کی واحد امید تھے۔ شروع میں پاکستان نے مثبت آغاز کیا۔ بابر اعظم اور ساجد دونوں نے کچھ عمدہ باؤنڈری اسکور کی لیکن ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا جب لیون نے بابر کو آؤٹ کیا۔

کراچی دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو شکست کے جبڑے سے بچانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے دوسری اننگز میں 55 رنز بنائے۔

پاکستان کے پاس اب بھی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا موقع ہے اور کرکٹ شائقین پاکستان کی محدود اوور کی سیریز میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔

 

متعلقہ عنوانات