پہلی محبت

میں کب سے خالی سجدے کر رہا تھا
غلط لوگوں پہ جھوٹا مر رہا تھا


مگر اب بھول کر ساری خدائی
تری صورت مرا مذہب ہوئی ہے


مجھے پہلے محبت تو ہوئی تھی
مگر پہلی محبت اب ہوئی ہے