پہاڑ صحرا ندی نے ہمیں تلاش کیا

پہاڑ صحرا ندی نے ہمیں تلاش کیا
ہمارے بعد سبھی نے ہمیں تلاش کیا


کہا تھا ہم نے تمہیں کب ہمیں تلاش کرو
تمہاری اپنی کمی نے ہمیں تلاش کیا


کسی نے نام کسی نے وجود ڈھونڈا ہے
ذرا ذرا سا سبھی نے ہمیں تلاش کیا


تلاشا پہلے خوشی کو جگہ جگہ ہم نے
پھر اس کے بعد خوشی نے ہمیں تلاش کیا


ہماری ہستی میں کچھ ایسا ہے کہ جس کے سبب
تمام عمر سبھی نے ہمیں تلاش کیا