نیند محمد علوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں رات اک گھر جل گیا! گھر جلا تو آگ میں گھر کے سب افراد بھی جل کے کوئلہ ہو گئے آگ ٹھنڈی پڑ گئی تو دیکھنے والوں نے دیکھا گھر کے اک حصے میں جو بچ گیا تھا آگ سے ایک ننھی منی بچی بھینچ کر چھاتی سے گڑیا سو رہی تھی بے خبر!