نظر آتے تھے ہم اک دوسرے کو (ردیف .. ے)
نظر آتے تھے ہم اک دوسرے کو
زمانے کو نظر آنے سے پہلے
تعجب ہے کہ اس دھرتی پہ کچھ لوگ
جیا کرتے تھے مر جانے سے پہلے
مزین تھی کسی کے خال و خد سے
ہماری شام پیمانے سے پہلے
گریباں کے بٹن پہ اونگھتا تھا
ستارہ آنکھ کھل جانے سے پہلے
رہا کرتا تھا اپنے زعم میں وہ
ہمارے دھیان میں آنے سے پہلے