نیشنل انٹرن شپ پروگرام: یہ پروگرام کیا ہے اور نوجوان اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو افتتاح کردیا۔ اس پروگرام کے تحت 20 ہزار نوجوان انجنیئرز کو انٹرن شپ ملے گی اور اڑھائی سو کے قریب ووکیشنل ادارے کھولے جائیں گے۔

یہ پروگرام کیا ہے۔۔۔نوجوان اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

تفصیل کے مطابق نینشل انٹرن شپ پروگرام کے نام سے نیا پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آزادی کی 75 سالہ تقریبات کے تحت ہم اپنے نوجوانوں کے مستقبل کا حقیقی معمار بنانے کے لیے ایسے پاکستان کی تعمیر کررہے ہیں جو تعلیم و ہنر ،جدت، خوشحالی اور ترقی کے یکساں موقع فراہم کرنے کا آئنہ دار ہو۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے https://pmyp.gov.pk/#

نیشنل انٹرن شپ پروگرام کیا ہے؟

وفاقی حکومت ملک بھر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں  کو وظیفہ جات، ہنر سکھانے کے لیے ادارے اور انٹرن شپ کی پیشکش کی جائے گی۔

انٹرن شپ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

اس پروگرام کے تحت نوجوان انجنیئرز کے لیے انٹرن شپ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے جس کا آج وزیر اعظم شہباز شریف افتتاح کیا۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں ہر سال بیس ہزار انجینیرز کو انٹرن شپ دی جائے گی۔

Government of Pakistan on Twitter: ""معاشی چیلنجز کے باوجود ہماری حکومت نے نوجوانوں کے لئے شاندار پروگرام ترتیب دیے ہیں"~وزیرِاعظم شہباز شریف کا وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت خصوصی اقدامات کے اجراء کی تقریب سے خطاب۔@PlanComPakistan @betterpakistan pic.twitter.com/XWEQ0sUZxI / Twitter"

"معاشی چیلنجز کے باوجود ہماری حکومت نے نوجوانوں کے لئے شاندار پروگرام ترتیب دیے ہیں"~وزیرِاعظم شہباز شریف کا وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت خصوصی اقدامات کے اجراء کی تقریب سے خطاب۔@PlanComPakistan @betterpakistan pic.twitter.com/XWEQ0sUZxI

مزید ازاں 20 پسماندہ ترین اضلاع کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کھیلوں کے فروغ کے لیے 250 مِنی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ ووکیشنل ٹریننگ کے لیے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیے جائیں گے۔ ملک کے 75 طلبہ کو نینشل ٹاپ ٹیلنٹ سکالرشپ کا بھی اعلان کیا گیا۔

 

نیشنل انوویشن ایوارڈ کیا ہے؟ اس کے لیے کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟ مزید تفصیلات جاننے کے لیے الف یار وزٹ کرتے رہیے۔

 

متعلقہ عنوانات