نئی رات اک مرتب ہو رہی ہے شکیب ایاز 07 ستمبر 2020 شیئر کریں نئی رات اک مرتب ہو رہی ہے گھنی برسات جگنو بو رہی ہے نئے جاڑے کی کچی دھوپ تنہا مرے گھر میں پسر کر سو رہی ہے کہیں سیلاب تو آیا نہیں ہے کنارے پر ٹٹہری رو رہی ہے