نئی مریم خورشید الاسلام 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کیسی توانا کیسی چنچل کتنی شوخ اور کیا بیباک کیسی امنگیں کیسی ترنگیں کتنی صاف اور کیسی پاک ہوش کی باتیں شوق کی گھاتیں جوش جوانی سینہ چاک خندہ ایسا جیسے رقص باتیں ایسی جیسے ساز کیسی توجہ کیسی محبت جس میں شامل کم کم ناز