مجھے معلوم ہے جاناں
مجھے معلوم ہے جاناں
میں تمہاری
دوسری محبت ہوں
مجھے معلوم ہے جاناں
دوسری محبت
اضافی ہوتی ہے
دوسری محبت تو بس
پہلی محبت کے
ہجر کی تلافی ہوتی ہے
مجھے اب بھی
اس بات پر یقین ہے کہ
انسان کو تو بس
ایک ہی محبت کافی ہوتی ہے
مجھے بس اتنا کہنا ہے
محبت میں بے وفائی کی
کبھی نہ معافی ہوتی ہے
لیکن
تم یاد رکھنا
تم میری پہلی اور آخری محبت ہو
مجھے معلوم ہے جاناں
میں تمہاری دوسری محبت ہوں