مجھے خود یقیں ہے

مجھے خود یقیں ہے
ابھی اور کچھ روز
تم میری انگلی پکڑ کر چلو گے
مگر جلد ہی
جب سہاروں کی حد سے گزر جاؤ گے
اپنی بیساکھیاں پھینک دو گے
مری لاش پر سے گزر جاؤ گے