مداوا آفتاب شمسی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بھرے بازار میں اک شخص اب تک اسے مڑ مڑ کے دیکھے جا رہا ہے نہیں اتنی بھی سدھ باقی کہ سوچے یہ کب کا واقعہ یاد آ رہا ہے عیاں صورت سے ہے اس کی کہ جیسے زمیں پیروں کے نیچے ہل گئی ہو کوئی شے جو کبھی گم ہو گئی تھی اچانک راستے میں مل گئی ہو!