محبت
محبت ایسا چشمہ ہے
جو سوکھا ہی نہیں کرتا
محبت ایسا پودا ہے
جو پت جھڑ میں بھی پھلتا ہے
محبت ایسا دریا ہے
کبھی بپھرا نہیں کرتا
محبت ایسا لمحہ ہے
جو ہمیشہ امر رہتا ہے
محبت ایسا جذبہ ہے
جو مر کر بھی نہیں مرتا
محبت ایسا سپنا ہے
جو کبھی پورا نہیں ہوتا
محبت ایسا بچہ ہے
کہ جس کی ضد کے آگے
ہر کوئی مجبور ہوتا ہے