مٹی انگوٹھی سونے کی

مٹی انگوٹھی سونے کی
عادت چھوٹی سونے کی


رام سے مل کر راون نے
لنکا لوٹی سونے کی


خوشبو لے کر پھول کھلا
قسمت پھوٹی سونے کی


آیا سپنا مٹی کا
نندیا ٹوٹی سونے کی


آئے کام مصیبت میں
بات انوٹھی سونے کی


چلو کہ اس پر ٹنگ جائیں
وہ ہے کھونٹی سونے کی


اکثر چاندی کھاتی ہے
قسمیں جھوٹی سونے کی