جب بھی ہوتا ہوں میں اکیلے میں
جب بھی ہوتا ہوں میں اکیلے میں
خود کو کھوتا ہوں میں اکیلے میں
فصل اگاتا ہوں یوں ہنسی کی میں
اشک بوتا ہوں میں اکیلے میں
جو رٹے نام بس تمہارا ہی
ایسا طوطا ہوں میں اکیلے میں
ان کی یادوں کا اپنی آہوں کا
بوجھ ڈھوتا ہوں میں اکیلے میں
رام مندر اور بابری مسجد
دونوں ہوتا ہوں میں اکیلے میں