فرہاد احمد فگار کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    میری آنکھوں سے چھین کر نیندیں (ردیف .. ے)

    میری آنکھوں سے چھین کر نیندیں اس نے دی ہے دعا سکوں کی مجھے کچھ نہیں مانگتا ہوں میں مالک کر دے نعمت عطا سکوں کی مجھے ایک مفلس کا جھونپڑا جس سے آ رہی ہے صدا سکوں کی مجھے دیکھ لے بے قراریاں میری دے مسیحا دوا سکوں کی مجھے

    مزید پڑھیے

    ایک مدت سے رخ یار نہیں دیکھا ہے

    ایک مدت سے رخ یار نہیں دیکھا ہے نفرتیں دیکھیں مگر پیار نہیں دیکھا ہے درد اور غم کا جو درمان بھی لے کر آئے میں نے ایسا کوئی غم خوار نہیں دیکھا ہے نظر آتے ہیں پجاری تو بہت دولت کے کوئی الفت کا طلب گار نہیں دیکھا ہے وہ جو مزدور بناتے ہیں محل اوروں کے ان کا اپنا کوئی گھر بار نہیں ...

    مزید پڑھیے

    دیکھ تو کیا کمال رکھتی ہیں

    دیکھ تو کیا کمال رکھتی ہیں تیری آنکھیں سوال رکھتی ہیں چلی آتی ہیں میری خلوت میں یادیں کتنا خیال رکھتی ہیں سامنے جس قدر بھی مشکل ہو سب دعائیں سنبھال رکھتی ہیں عشق میں ہیں صعوبتیں ایسی مجھ کو ہر پل نڈھال رکھتی ہیں شوخ چنچل ادائیں بھی تیری آپ اپنی مثال رکھتی ہیں تجھ سے یہ ...

    مزید پڑھیے