مجاز کے کباب ، فراق کا گوشت

مجاز اور فراق کے درمیان کافی سنجیدگی سے گفتگو ہورہی تھی ۔ ایک دم فراق کا لہجہ بدلا اور انہوں نے ہنستے ہوئے پوچھا:
’’مجاز تم نے کباب بیچنے کیوں بند کردیئے ؟‘‘
’’آپ کے یہاں سے گوشت آنا جو بند ہوگیا ۔‘‘ مجازنے اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھتے ہوئے فوراً جواب دیا ۔