مگر یہ کس کی تمنا نے ڈس لیا اس کو (ردیف .. ا)

مگر یہ کس کی تمنا نے ڈس لیا اس کو
جو ایک چہرہ جدا سا دکھائی دیتا تھا


یہ حادثہ تھا کہ قسمت نے ایک کروٹ لی
وگرنہ بخت سنورتا دکھائی دیتا تھا


وہ اک شکست بڑی دور تک نبھائی تھی
ملال جس کا توانا دکھائی دیتا تھا


جو سینت سینت کے رکھا ہوا اثاثہ تھا
فشار بن کے رہے گا دکھائی دیتا تھا