ماہ تمام نعیم ضرار احمد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں نہ جانے کیوں مجھے اکثر گمان ہوتا ہے مہ تمام فقط دیکھتا نہیں ہے ہمیں وہ جبر و قید مسلسل پہ اک مشقت کی ہزاروں سال سے اس بے کراں مسافت کی بساط وقت کی اک داستاں سناتا ہے سمجھ سکیں تو بہت کچھ ہمیں بتاتا ہے