لنکا
دن چڑھتے ہی جہاں
بدھم شرنم گچھامی
گونج اٹھتا ہے
جہاں ہنومان مندر میں
گھنٹیاں بجنے لگتی ہیں
جہاں لوگ مسجد گرجے سے
اوپر والے کو یاد کر
دن کے کام پہ نکل پڑتے ہیں
میں نے وہ لنکا دیکھی ہے
میں نے سونے کی لنکا دیکھی ہے
میں نے راون راکشس کی لنکا دیکھی ہے
لیکن میں نے لنکا میں یہ بھی دیکھا
کہ انسان اپنے اندر کے راکشس کا ودھ کر
ساری بھنتائیں بھلا کر آپسی رنج مٹا کر
ایک دوسرے کے ساتھ امن و شانتی سے رہ سکتا ہے
بس شرط یہ اسے سمندر سے گھرے ایک جزیرے پر
چھوڑ کر تو دیکھو