لفظوں میں آگ بھرنے کا فن لے لیا گیا
لفظوں میں آگ بھرنے کا فن لے لیا گیا
ہم سے ہمارا طرز سخن لے لیا گیا
بچے ہوئے جوان تو ماں باپ چل بسے
یعنی بہار دے کے چمن لے لیا گیا
گاڑی کے نیچے آ گئی مفلس کی زندگی
فوری معاوضے میں کفن لے لیا گیا
پہلے تو ہم کو دی گئی مانگے بغیر روح
پھر کچھ کہے بغیر بدن لے لیا گیا
اک دستخط سے ہو گئیں تقسیم سرحدیں
اک دستخط سے عضو وطن لے لیا گیا