Lucky farooqi Hasrat

लकी फ़ारूक़ी हसरत

लकी फ़ारूक़ी हसरत کے تمام مواد

15 غزل (Ghazal)

    خوف کی آخری منزل سے بنا کر رکھیے

    خوف کی آخری منزل سے بنا کر رکھیے اس کا مطلب ہے کہ قاتل سے بنا کر رکھیے باہمی ربط میں ہوتی نہیں گنجائش ترک آپ دریا ہیں تو ساحل سے بنا کر رکھیے عقل کہتی ہے محبت سے نہ رکھو نسبت دل یہ کہتا ہے مسائل سے بنا کر رکھیے قیدیٔ زلف کی قسمت میں کہاں آزادی جائیے طوق سلاسل سے بنا کر رکھیے اب ...

    مزید پڑھیے

    یاس کو تیغ مشق سے کاٹے

    یاس کو تیغ مشق سے کاٹے کوئی اس نام کو لکھے کاٹے میری آنکھوں کے سامنے کاٹے جب ترا عکس آئنے کاٹے زندگی کی زمین میں ہم نے اشک بوئے تھے قہقہے کاٹے کچھ تو رفتار بھی مری کم تھی کچھ دعاؤں نے حادثے کاٹے میری آواز کی رسائی نے خامشی کے مغالطے کاٹے سارے چالان حسن والوں نے عشق کے بیریر ...

    مزید پڑھیے

    ساز روتا ہے چیخ گاتی ہے

    ساز روتا ہے چیخ گاتی ہے میرا نغمہ تصوراتی ہے ایک اندھے سے غسل خانے میں چاندنی دھوپ سے نہاتی ہے سن کے تعبیر کے خراٹوں کو خواب کی نیند ٹوٹ جاتی ہے ہجر کو گود میں لٹا کر شب وصل کی لوریاں سناتی ہے میرا لہجہ ہے مثل سودائی اور انداز نفسیاتی ہے سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے جیون کی سانس کی ...

    مزید پڑھیے

    دریائے فکر نو کی روانی میں گر گیا

    دریائے فکر نو کی روانی میں گر گیا سورج پھسل کے برف کے پانی میں گر گیا جس نے چھوا تھا مصرع اول میں آسمان وہ شعر آ کے مصرع ثانی میں گر گیا گنگا میں بہتی راکھ ہے اس بات کی گواہ برگد کا پیڑ ٹوٹ کے پانی میں گر گیا رہزن نے کچھ تو لوٹ لیا رخت زندگی جو کچھ بچا تھا نقل مکانی میں گر گیا نہ ...

    مزید پڑھیے

    تاثیر مختلف کی روانی سے جل گئے

    تاثیر مختلف کی روانی سے جل گئے سورج کے ہونٹھ برف کے پانی سے جل گئے لفظوں کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خیال کاغذ پہ آ کے سوز معانی سے جل گئے اب صبح شام کیجیے پانی کی پٹیاں صحرا ہماری تشنہ دہانی سے جل گئے اس شعر کے تھا مصرع اول میں ذکر آب نقاد جس کے مصرع ثانی سے جل گئے کچھ لوگ خاک ہو ...

    مزید پڑھیے

تمام