کیوں کہے کوئی کہ تم نے کیا کیا

کیوں کہے کوئی کہ تم نے کیا کیا
کیوں نہیں کہتے کہ ہاں اچھا کیا


کیوں نہ خواہش کے مطابق دے مراد
جس نے بے خواہش ہمیں پیدا کیا


دوست اور یہ ضد کہ جو اس سے کہا
کہہ کے لوگوں میں مجھے رسوا کیا


میں نے جل کر بات کرنی چھوڑ دی
اس نے چپ رہنے کا بھی چرچا کیا


لڑ تو آیا اس سے لیکن ہم نشیں
دل میں کہتا ہوں کہ ناظمؔ کیا کیا