کل من علیہا فان اصغر مہدی ہوش 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کتنے شاداب پھولوں میں بس اک ہمیں باد صرصر کے جھونکوں سے مرجھا گئے اور اب جلد ہی شاخ سے ٹوٹ کر سخت بے رحم مٹی پہ گر جائیں گے چند لمحوں میں یکسر بکھر جائیں گے لیکن ایسا نہیں سارے پھولوں کا شاید یہی حشر ہے