کسی کا دیکھ کے دھیمے سے مسکرا دینا (ردیف .. ے)
کسی کا دیکھ کے دھیمے سے مسکرا دینا
کسی کے واسطے کل کائنات ہوتی ہے
کبھی وہ وقت بھی آئے گا تم بھی جانو گے
تمہاری دید کسی کی حیات ہوتی ہے
تو جب جہاں بھی میسر ہو بس اسی پل میں
زمانے بھر کے دکھوں سے نجات ہوتی ہے