کسی دن دھوپ میرے ساتھ ہوگی

کسی دن دھوپ میرے ساتھ ہوگی
ترے سائے پہ اس سے بات ہوگی


خموشی نام سے جانے گی دنیا
یہ لڑکی اس قدر چپ ذات ہوگی


خبر کر دی گئی ہے میزباں کو
اداسی بھی ہمارے ساتھ ہوگی