خوابوں کی حقیقت

بچہ
ممی مجھ کو باتوں سے بہلاؤ نا
کیا ہوتے ہیں خواب مجھے بتلاؤ نا
مجھے بتاؤ کیا خوابوں کی حقیقت ہے
کیوں کر کیسے اتنی پیاری جنت ہے
کیا یہ سچ ہے دودھ کی نہریں بہتی ہیں
وہاں کہیں کیا رنگین پریاں رہتی ہیں
ماں
میرے منے غور سے سن جو سناتی ہوں
تجھے حقیقت خوابوں کی سمجھاتی ہوں
خواب ہماری عقل کا پیدا جذبہ ہے
سچ پوچھو تو خواب فقط اک دھوکہ ہے
خواب ہماری فکر اور سوچ کی جنت ہے
خواب نہیں کچھ اس کی یہی حقیقت ہے